’’شُہرہ آفاق شاعر اور قومی ترانے کے خالق کا نام رہتی دنیا تک رہے گا‘‘

21 Dec, 2019 | 06:29 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی 37 برسی پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا ہے کہ شُہرہ آفاق شاعر اور قومی ترانے کے خالق کا نام رہتی دنیا تک رہے گا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ حفیظ جالندھری پاکستانی ادب کے معماروں کا درخشندہ ستارہ تھے، انہوں نے کہا کہ اردو ادب کی تاریخ میں انکا نام اور کام سرمایہ افتخار ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی حفیظ جالندھری کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے، حفیظ جالندھری ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

مزیدخبریں