علی رامے: حمزہ فاونڈیشن کی جانب سےسماعت سے محروم بچوں کے لیے خصوصی اسپورٹس گالا کااہتمام، بچوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لے کرحاضرین سے خوب داد وصول کی۔
خصوصی بچوں کے لیے منعقدہ اسپورٹس گالا کے موقع پر ڈائریکٹر حمزہ فاونڈیشن اکیڈمی اعجاز محمود، ڈاکٹر بشرح اعجاز، پرنسل ماہ رخ اکمل اورپنجاب فٹ بال اسٹیڈیم کے منتظم اظہر محمود نے بطور مہمان خصؤصی شرکت کی، اسپورٹس گالا کےآغاز پربچوں نےایروبک رقص کیا۔
اس موقع پر بچوں کے مابین دوڑ کا مقابلہ ہوا، اسپورٹس گالا میں چھوٹے بچوں کی ریبٹ ریس سے شرکا خوب محظوظ ہوئے، سماعت سے محروم ڈائریکٹرحمزہ فاونڈیشن نے اپنا پیغام دیا، جبکہ بچوں اوران کےوالدین کا کہنا تھا کہ ایسی تقاریب سے خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
سماعت سے محروم بچوں کے لیےایسی تقریبات کا انعقاد بہت ضروری ہوتا ہے تاکہ وہ معاشرے میں احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔