گریٹراقبال پارک میں کروڑوں روپے کی سرکاری مشینری لاوارث

21 Dec, 2019 | 04:26 PM

Shazia Bashir

در نایاب: پی ایچ اے کی نااہلی، گریٹراقبال پارک میں کروڑوں روپے کی سرکاری مشینری لاوارث ہوگئی، ڈانسنگ فاؤنٹین، ہسٹری میوزیم کی مشینری کا مرمتی پیریڈ ختم ہوئے بھی کئی ماہ گزر گئے مگر پھر بھی کسی کمپنی کو مرمتی نظام آؤٹ سورس نہ کیا گیا۔

26منصوبےکےتعمیراتی کاموں کو مکمل ہوئے تین سال پورے ہوگئے ہیں، تین سال کے دوران کنٹریکٹرز نے مشینری کی دیکھ بھال کے لئے متعد دخط لکھے، پینتیس کروڑ کے ڈانسنگ فاؤنٹین، پانچ کروڑ کا ہسٹری میوزیم، ہیوی ائیرکنڈیشنگ سسٹم کی دیکھ بھال کا نظام نہ بن سکا۔

گریٹر اقبال پارک کی جھیل اور ہسٹری میوزیم کو بھی اکتیس اکتوبر دوہزار انیس کو پی ایچ اے کے حوالے کیا گیا تھا، کروڑوں کی مشینری خراب ہونے کی صورت میں پی ایچ اے کے پاس درستگی کا متبادل نظام نہیں ہے۔

  پی ایچ اے نے مرمت کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی حامل کمپنیوں کی خدمات لینا تھی لیکن اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑاتے ہوئے مرمتی کام کا کنٹریکٹ ہی نہیں کیا۔

مزیدخبریں