سانحہ پی آئی سی کس کی کوتاہی سے پیش آیا؟ تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

21 Dec, 2019 | 03:42 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی) پی آئی سی ناخوشگوار واقعہ کس کی کوتاہی سے ہوا؟ کون کتنا قصور وار؟ آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کی جانب سے غفلت برتنے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔

آئی جی پنجاب نے پی آئی سی واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، انکوائری کمیٹی واقعہ میں پولیس کی غفلت، مس ہینڈلنگ ودیگر پہلوؤں کی انکوائری کرے گی، کمیٹی انکوائری کرے گی کہ پی آئی سی آنےوالے وکلاء سے کسی نے مذاکرات کیے؟ راستے میں کسی جگہ پر محدود رکھنے کے لیے اقدامات کیے اور پی آئی سی میں داخل ہونے والے وکلاء سے کس طرح نمٹا گیا؟ کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی اظہرحمید کھوکھر، ڈی آئی جی عمران محمود اوراے آئی جی اطہراسماعیل میں شامل ہیں۔

کمیٹی واقعے کی تمام ویڈیوز و دیگر ثبوتوں کا جائزہ بھی لے گی، کمیٹی ممبران نے ابتدائی طور پر تھانہ پرانی انارکلی، تھانہ شادمان اور تھانہ ریس کورس سمیت دیگر تھانوں کے ایس ایچ اوز کے بیانات بھی قلمبند کرلیے ہیں جبکہ ایس ڈی پی او اور اعلیٰ پولیس افسران کے بیانات قلمبند کر کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی10  روز میں آئی جی کو رپورٹ پیش کرے گی۔

مزیدخبریں