ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت فنڈز کی بجائے مشورے دینے لگی

 پنجاب حکومت فنڈز کی بجائے مشورے دینے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے دو برس پرانی ادائیگیوں کے لئے فنڈز مانگے، پنجاب حکومت نے طلبا کو مفت تعلیم والے ادارے ڈھونڈنے کا مشورہ دے دیا۔

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مالی سال2017-2018 کے دوران تین اہم سیکٹرز میں 5 کروڑ روپے کے اخراجات کیے جن کی ادائیگی پنجاب حکومت کے ذمے تھی، پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ مالی سال2018-2019 میں پی ایچ ای سی کے لئے 50  کروڑ روپے مختص کیے گئےمگر ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا، جس پررواں مالی سال میں پی ایچ ای سی نے پنجاب حکومت سے بیرون ملک سکالرشپس کی مد میں ادائیگیوں کے دو کروڑ 10 لاکھ، سیمینار اور کانفرنسز  کی مدمیں ادائیگیوں کے 1 کروڑ 37 لاکھ اور بین الاقوامی ٹریول گرانٹس کی مد میں ادا کیے گئے، 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز مانگے، مگر پنجاب حکومت کی جانب سےپی ایچ ای سی کو قرضہ اُتارنے کے لئے فنڈز جاری کرنےکی بجائے مشورے دے دئیے گئے ہیں۔

  پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ طلبا کو پی ایچ ڈی سکالرشپس دینے کے لئے نئے طریقے ڈھونڈیں اور طلبا کی رہنمائی کریں کہ وہ بیرون ملک مفت تعلیم یاسکالر شپس دینے والےتعلیمی ادارے خود تلاش کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer