لاہور ہائیکورٹ سے اہم کیس کی فائل گم ہونے کا انکشاف

21 Dec, 2019 | 01:19 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں زیر زمین پانی کے تحفظ کے حوالے سے دائر درخواست کی اصل فائل گم ہونے کا انکشاف، درخواست گم ہونے سے اہم کیس کئی ماہ سے سماعت کے لیے مقرر نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق سید کمال حیدر بنام حکومت پنجاب وغیرہ کی فائل نمبر231266/2018 گم ہوگئی ہے، ایڈوکیٹ سید کمال علی حیدر نے زیر زمین پانی کے تحفظ کے حوالے سے درخواست دائر کر رکھی ہے، جس میں آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور ری سائیکلنگ پر منتقل نہ ہونے والے سروس اسٹیشنز کے خلاف کارروائی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست گزار وکیل سید کمال علی حیدر سے دستخط کرا کر ڈوپلیکیٹ فائل تیار کرلی، ڈپلیکیٹ فائل تیار ہونے کے باوجود کیس تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکا۔

واضح رہےکہ اس اہم کیس کی سماعت جسٹس علی اکبر قریشی اور جسٹس جواد حسن کی عدالت میں ہوتی رہی ہے اور آخری سماعت 30 مئی 2019 کو ہوئی تھی۔

مزیدخبریں