رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

21 Dec, 2019 | 01:00 PM

Sughra Afzal

(شاہین عتیق) سابق وزیر رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت وکلاء کے پیش نہ ہونے پر  بغیر کارروائی 4 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو پیش کیا گیا، عدالت میں وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے کارروائی نہ ہو سکی، تاہم عدالت میں رانا ثناءاللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے درخواست دی کہ وفاقی وزیر شہر یار آفریدی کی پریس کانفرنس فراہم کی  جائےجس میں انہوں نے رانا ثناءاللہ کی ویڈیو بنانے کا ذکرکیا۔

عدالت میں رانا ثناء اللہ کو 2 تاریخوں کے بعد پیش کیا گیا، جبکہ پیشی کے وقت پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، رانا ثناءاللہ کی پیشی کے موقع پر پولیس نے میگا فون کا روٹین کے مطابق استعمال کیا۔

عدالت میں وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے حکومت کی طرف سے کیس میں مقرر سپیشل پراسیکیوٹر بھی پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے کارروائی 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں