ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے فارماسسٹ کی ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعیناتی پر پابندی

نئے فارماسسٹ کی ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعیناتی پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) نئے فارماسسٹ کی ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعیناتی پر پابندی، 442 فارماسسٹ کو تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا، تعیناتی کی جگہ پردو سال لازمی خدمات سرانجام دینے کی پابندی ہوگی۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نےنئے بھرتی ہونیوالے 442 فارماسسٹ کی ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی جاری کردی،  نئی پالیسی کے مطابق فارماسسٹ کوٹی ایچ کیو، ڈی ایچ کیو ہسپتالوں اور لاہور کے علاوہ دیگر شہروں کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریزمیں تعینات کیا جائے گا۔

  فارماسسٹ تعیناتی کی جگہ پر 2 سال کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیں گے اور کم از کم تین برس تک تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں کام کرنے کے بعد نئے بھرتی ہونے والے فارماسسٹس کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعینات کیا جاسکے گا، نئی پالیسی کے تحت فارماسسٹ اضلاع میں بطور ڈرگ انسپکٹر بھی تعینات ہوسکیں گے۔

نئی پالیسی کے تحت فارماسسٹ پوسٹنگ کیلئے اپنی ترجیح دے سکیں گے، جسے میرٹ کے مطابق پرکھا جائے گا اور اگر فارماسسٹ ترجیح نہیں دے گا تو اس صورت میں بھی میرٹ کے مطابق اس کی تعیناتی کردی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer