نیشنل ہاکی سٹیڈیم ایونٹ، نیپال کے ہاتھوں افغانستان کو شکست

21 Dec, 2018 | 11:24 PM

Arslan Sheikh

(شہباز علی) ایف آئی ایچ ہاکی اوپن سیریز کے پانچویں روز نیپال اور پاکستان پریذیڈنٹ الیون نے اپنے اپنے میچ جیت لئے، ایونٹ کے آخری روز اہم ترین میچ میں قازقستان اور ازبکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے پانچویں روز کے پہلے میچ میں نیپال نے افغانستان کو 0-4 شکست دی، نیپال کی جانب سے رومن رانا نے تیسرے منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، ساگر اچاریہ نے 28ویں اور 32ویں منٹ میں جب کہ راجیندر کرکی 58ویں منٹ گول کرکے اپنی ٹیم کو چار صفر کی برتری دلائی جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

 دوسرے میچ میں پاکستان پریذیڈنٹ الیون نے قازقستان کو آٹھ ایک سے شکست دی، فاتح ٹیم کی طرف سے ظہیر حسین نے دو جب کہ آصف حنیف، سمیع اللہ،علی رضا، عبدالمنان، محسن نواز اور کپتان اویس الرحمن نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ قازقستان کی جانب سے واحد گول امان نے اسکور کیا۔

مزیدخبریں