بے حسی نے استاد مار ڈالا

21 Dec, 2018 | 10:43 PM

Arslan Sheikh
Read more!

(علی ساہی) سرگودھا یونیورسٹی کیمپس کیس میں گرفتار پروفیسر محمد جاوید دل کا دورہ پڑنے سے کیمپ جیل میں انتقال کر گئے۔ نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسر میاں محمد جاوید سرگودھا یونیورسٹی کیمپس کیس کے غیر قانونی قیام کے کیس میں ملوث تھے اور نیب کی زیر تفتیش تھے۔ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل دو ماہ سے قید تھے جہاں بیرک میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہوگئے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ پروفیسر محمد جاوید نے دوپہر کو جیل کے ڈاکٹر سے اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروایا تھا، ہارٹ اٹیک کے بعد تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔

 نعش کو مجسٹریٹ کے معائنہ کے بعد مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

مزیدخبریں