محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا نیا کارنامہ

21 Dec, 2018 | 10:39 AM

Sughra Afzal
Read more!

(اکمل سومرو) محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا نیا کارنامہ سامنے آگیا، اسلامیات میں اساتذہ بھرتی کے لیے اقلیتوں کا کوٹہ مختص کر دیا گیا، کالجوں میں اسلامیات کا مضمون غیر مسلم اساتذہ پڑھائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اسلامیات کیلئے لیکچررز بھرتیوں کا 5 فیصد کوٹہ اقلیتوں کو دے دیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسلامیات کے مضمون کے لیے 142 خواتین اور104 مرد اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے، تاہم محکمہ نے اسلامیات کے مضمون کے لیے اقلیتوں کا کوٹہ مختص کر دیا ہے۔

 پنجاب پبلک سروس کمیشن کو اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے فہرست بھی بھجوائی گئی ہے، اس فہرست میں بھی اسلامیات کیلئے اقلیتوں کے کوٹہ کا ذکر موجود ہے، محکہ ہائیر ایجوکیشن اس فیصلے پر کالج اساتذہ نے تشویش کا اظہار کیا۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اس معاملے پر تاحال کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

مزیدخبریں