ریما خان نے کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا

21 Dec, 2018 | 09:38 AM

Sughra Afzal

(زین مدنی ) لالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہدایتکارہ ریما خان نے کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا۔ اس حوالے سے ریما نے کہا کہ کوئی گھر ایسا نہیں جہاں میاں بیوی کے درمیان اختلاف نہ ہوتا ہو مگر ایک دوسرے کی باتوں کو نظر انداز کرنے سے ناراضگیاں کم ہو سکتی ہیں۔

 

ریما خان نے بتایا کہ میرے شوہر اور میرے درمیان جب ناراضگی ہوتی ہے تو میں انکی باتیں خاموشی سے سنتی رہتی ہوں اور اس سے اختلاف اور آگے نہیں بڑھتا جبکہ میری ناراضگی کو ختم کرنے کے لئے شوہر میرے لیے میری فیورٹ پرفیوم اور پھولوں کا گلدستہ لیکر آتے ہیں۔ ناراضگی کے دوران جب بھی وہ ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر آتے ہیں تو میں صبح والی ناراضگی سے بالکل لاتعلق ہو کر انکو اس طرح ویلکم کہتی ہوں جیسے ہمارے درمیان کوئی بات ہوئی ہی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ میری شادی شدہ لڑکیوں کو نصیحت ہے کہ وہ شوہر کی غصے والی بات سن لیا کریں کیونکہ اس پر ردعمل دینے سے اختلافات اور بڑھ جاتے ہیں۔

مزیدخبریں