محکمہ پی اینڈ ڈی کے ملازمین و افسران کے لیے بڑی خبرآ گئی

21 Dec, 2017 | 11:52 PM

عثمان علیم

 (سٹی42) محکمہ پی اینڈ ڈی کے ملازمین و افسران کے لیے بڑی خبرآ گئی۔ گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین و افسران کو 2015-16 میں دیئے جانے والے اعزایئے میں سے بقیہ چار فیصد کٹوتی تنخواہوں میں سے کی جائیگی۔

 تفصلات کے مطابق مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ میں محکمہ پی اینڈ ڈی کے ملازمین و افسران کو دیئے جانے والے آن ایریم میں محکمے کی جانب سے چھ فیصد کٹوتی کی گئی پالیسی کے مطابق دس فیصد کٹوتی کی جانی تھی۔آن ایریم دیئے ڈیڑھ سال گزر گیا لیکن انکم ٹیکس کی مد میں مزید چار فیصد کٹوتی کا فیصلہ اب کیا گیا ہے۔

مزید چار فیصد انکم ٹیکس کاٹنے کا فیصلہ پی اینڈ ڈی کی آڈٹ رپورٹ آنے پر کیا گیا، جس کے مطابق آن ایریم پر بقیہ چار فیصد انکم ٹیکس کی کٹوتی ملازمین کی تنخواہوں میں سے کی جائے گی۔ ڈیڑھ سال پہلے دیے جانے والے اعزایئے میں سے مزید چار فیصد کٹوتی تنخواہوں میں سے کرنے کا فیصلہ آنے پر ملازمین مایوس دکھائی دیتے ہیں۔

مزید دیکھئے:

مزیدخبریں