دو اہم یونیورسٹیوں میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

21 Dec, 2017 | 11:44 PM

(سٹی42)دو اہم جامعات میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا، یونیورسٹیوں میں چونتیس کروڑ کا غبن کیا گیا۔یونیورسٹی آف گجرات میں انیس کروڑ جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پندرہ کروڑ روپے کی مالی بےضابطگیاں کی گئیں۔

بے ضابطگیوں میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف گجرات شامل ہیں۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگیاں سال دوہزار چودہ سے سولہ کے درمیان ہوئیں۔یونیورسٹی آف گجرات میں انیس کروڑ جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پندرہ کروڑ روپے کی مالی بےضابطگیاں کی گئیں۔

فنڈز دینے کی منظوری وائس چانسلر سے لی گئی اور نہ ہی جامعات کے قوانین یہ رقوم ادا کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔بے ضابطگیوں کے حوالے سے متعدد بار جامعات سے جواب طلب کیا گیا مگر کوئی جواب نہ ملا۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں