(سٹی42)متروکہ وقف املاک بورڈمیں من پسند افسران اورملازمین کو نوازنے کی تیاری شروع کر دی گئیں، ایڈمنسٹریٹر سے نائب قاصد اور سیکیورٹی سٹاف کو ذاتی گاڑی کے لئے ایڈوانس رقم دی جائے گی۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کی جانب سے ایک کروڑ دس لاکھ کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے جن سے من پسند افسران اور ملازمین کو نوازا جائے گا، محکمے نے ایڈمنسٹریٹر سے لے کر نائب قاصد اور سیکیورٹی سٹاف سمیت پچیس افراد کی فہرست تیار کی ہے جنہیں ذاتی گاڑی خریدنے کے لئے ایڈوانس رقم دی جائے گی، فہرست کے مطابق اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر محمد ابراہیم چنگیزی، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر تنویرحسین، کمپیوٹر آپریٹر شبانہ آفرین ، صابرہ تبسم، اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر سعید احمد قریشی،اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر ملک انوار الحق،،اکاونٹنٹس نازیہ اسلم،د رخشاں ندیم، سید امتیاز علی شاہ، کاشف علی، محمد عمران خان، ذیشان راشد، حسن بنگش، اسٹنٹ پرسنل سیکرٹری صغیر احمد،اسسٹنٹ سیکیورٹی افسر فضل ربی، اسٹنٹ سیکیورٹی افسر احسن خان ، انسپکٹر اسرار حسین شاہ سیکیورٹی اسٹنٹ ریحان اسلم، اسٹنٹ سیکیورٹی افسر یاسر اکرم، ایل ڈی سی محمد سلیم رانا، ایل ڈی سی محمد ارشد ، ایل ڈی سی محمد اکرم اور نائب قاصد محمد رزاق شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیشتر افسران کے پاس سرکاری گاڑی پہلےبھی موجود ہے جبکہ خلاف ضابطہ لوئر سکیل ملازمین کے لئے بھی ایڈوانس کی منظوری دے دی گئی ہے۔
مزید دیکھئے: