(سٹی42)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا لاہور چیمبر کا دورہ کیا ،صدر ملک طاہر جاوید،سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید ،نائب صدر ذیشان خلیل سمیت ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران سے ملاقات۔ گلگت بلتستان کیلئے مزید پروازیں چلانے میں دلچسپی ظاہرکی۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہونے والی میٹنگ میں ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران علی ہسام اصغر،میاں محمد نواز،محمد چودھری،شیخ ظفراور الیاس مجید شیخ سمیت دیگر کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر سے پورے پاکستان کو سستی بجلی مل سکتی ہے، حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ کاروباری برادری کیساتھ ملکر گلگت بلتستان کیلئے مزید پروازیں چلانا چاہتے ہیں ۔انہوں نےکہا کہ گلگت بلتستان میں سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہوچکا ہے،لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے ۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ سیاسی سسٹم کا بار بار ڈی ریل ہونا ٹھیک نہیں، تعلیمی ادارے،صحت،انفرسٹراکچر پر مزید بہتری کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بار بار کیے گئے مختلف تجربات ملک کے مفاد میں نہیں،، حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ابھی تک گلگت بلتستان کی بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن سے منسلک نہیں۔
مزید دیکھئے: