ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکموں کی خستہ حال عمارات کی مرمت و بحالی کا فیصلہ

محکموں کی خستہ حال عمارات کی مرمت و بحالی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شہر میں موجود مختلف محکموں کی مرمت و بحالی اور ترقیاتی کاموں کی مد میں محکمہ خزانہ نے دو کروڑ 48 لاکھ کے فنڈز جاری کر دیے۔ فنڈز کی مدد سے ہوم ڈیپارٹمنٹ ، ولڈ اینڈ نیو پی اینڈ ڈی بلاک، سی ایم آئی ٹی ، فوڈ اور ایس اینڈ جی اے ڈی کی عمارات کی مرمت و بحالی کی جائیگی۔

شہر میں موجود مختلف محکموں کی خستہ حال عمارات کی مرمت و بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس میں سول سیکرٹریٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ ، اولڈ اینڈ نیو پی اینڈ ڈی بلاک، سی ایم آئی ٹی ، فوڈ اور ایس اینڈ جی اے ڈی اور صوبائی محتسب کے دفتر کی تعمیر و مرمت شامل ہیں ، ان محکموں کی مرمت و بحالی کے لیے پبلک بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے دو کروڑ 48 لاکھ کے فنڈز مانگے گئے جس کی منظوری دے دی گئی ہیں جبکہ محکمہ خزنہ کی جانب سے ان محکموں کی مرمت و بحالی کے ترقیاتی کاموں کے لیے مزکورہ فنڈز جاری کر دیے گئے۔

 فنڈز کی مدد سے ہوم ڈیپارٹمنٹ ، اولڈ اینڈ نیو پی اینڈ ڈی بلاک، سی ایم آئی ٹی ، فوڈ اور ایس اینڈ جی اے ڈی کی عمارات کی مرمت و بحالی کی جائیگی جس پر دو کروڑ لاگت آئے گی ، جبکہ صوبائی محتسب کے دفتر میں دروازوں کی تبدیلی ، ٹائلنگ ، ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے 48 لاکھ کے فنڈذ خرچ کیے جائیں گے۔