ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی فلمی ستاروں اور گلوکاروں کی شامت آگئی

پاکستانی فلمی ستاروں اور گلوکاروں کی شامت آگئی
کیپشن: City42 - Filmi Stars FBR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42): ایف بی آر نے فلمی ستاروں اور سٹیج اداکاروں کیلئے شکنجہ تیار کر لیا، متعدد اداکاراؤں اور گلوکاروں کو نوٹس جاری کرکے اثاثوں اور بینک اکائونٹس کی تفصیل فراہم کرنے کیلئے 27 دسمبر کی ڈیڈ لائن  دے دی گئی۔

پاکستانی اداکاراؤں اور گلوکاراؤں کی شامت آگئی، ایف بی آر نے شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کے کھاتے ٹٹولنے کا پروگرام بنا لیا۔فلم اسٹار صائمہ، خوشبو، نور اور گلوکارہ فریحہ پرویز کو نوٹس جاری کر دئیے، نوٹس شوبز کی ان شخصیات کے گھروں پر پہنچا دیئے گئے ہیں جس میں انہیں اثاثوں کی تفصیلات 27 دسمبر تک جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ صائمہ، خوشبو، فریحہ پرویز اور نور سے سال 2013 سے 2016 تک گوشواروں کی کاپیاں جمع کرانے کو کہا گیا ۔

 ایف بی آر حکام کے مطابق شوبز کی شخصیات کو نوٹس سیکشن 176 کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں