مصطفیٰ ٹاؤن میں داماد نے سسر کو چھریاں مار کر قتل کر دیا

21 Dec, 2017 | 01:17 PM

(سٹی42): مصطفیٰ ٹاؤن میں داماد نے سسر کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ ٹائون میں داماد جاوید نے اپنے سسر یوسف کو چھریاں مار کر قتل کر دیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کے سسر نے اس کی بیوی کو طلاق دلوائی تھی، جس پراسے رنج تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جبکہ ایف آئی  آر مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے۔

مزیدخبریں