صاف پانی کمپنی سکینڈل میں مزید تہلکہ خیز انکشافات

21 Dec, 2017 | 12:51 PM

(قذافی بٹ ): صاف پانی کمپنی سکینڈل میں مزید تہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر آگئے، 29 لاکھ کے بجائے 66 لاکھ میں فرنیچر کی خریداری کی گئی۔ تحریک انصاف نے  پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن ڈاکٹر مراد راس نے جمع کرائی۔ تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ صاف پانی کمپنی میں مزید 27کروڑ 68 لاکھ کی ہیرا پھیری پکڑی گئی ہے، 29 لاکھ کے بجائے 66 لاکھ میں فرنیچر کی خریداری کی گئی، تھرڈ پارٹی کو پرفارمنس گارنٹی کے بغیر 6کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا گیا۔ عوام صاف پانی کو ترس گئے ہیں جبکہ حکمران، بیوروکریٹس اور من پسند افسر عوامی ٹیکس پر صاف پانی کمپنی کے نام پر اپنا پروٹوکول لگاتے رہے ہیں لیکن عوام کو صاف پانی میسر نہ آسکا۔

 تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی سفارش کی لیکن پنجاب حکومت نے معاملے کو ہی دبا دیا۔

مزیدخبریں