ڈپٹی میئر راؤ شہاب الدین اور شیخ شاہد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

21 Dec, 2017 | 11:55 AM

(اسد ملک) وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد اور ڈپٹی میئر لاہور راؤ شہاب الدین کے اعزاز میں ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستان کے رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر گل نواز خان نےپر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا، میئر بارکنگ اینڈ ڈیگنھیم نے ٹاؤن کا دورہ کرایا۔

تفصیلات کے مطابق وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد اور ڈپٹی میئر لاہور راؤ شہاب الدین برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستان کے رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر گل نواز خان نے ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا، جس میں چیئرمین ڈبلیو کاپ سید قمر رضا، میئر بارکنگ اینڈ ڈیگنھم ڈاکٹر عبدالغفور عزیز، قانون دان چودھری رضوان سلہریا، محمد شعیب بٹھل، میاں سہیل انجم، رانا دین محمد، مسز ڈاکٹر عبدالغفور عزیز اور پاکستانی کمیونٹی کے اہم افراد نے شرکت کی۔

 ظہرانے کے بعد ڈپٹی میئر لاہور راؤ شہاب الدین اور وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد نے بیرسٹر گل نواز خان کی دعوت پر ان کے دفتر کا دورہ کیا، برطانوی قوانین اور معاشرت سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد اور ڈپٹی میئر لاہور راؤ شہاب الدین نے میئر بارکنگ کی دعوت پر بارکنگ ٹاؤن ہال کا بھی دورہ کیا، مہمانوں کو ٹاؤن ہال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا، برطانوی بلدیاتی نظام بارے معلومات فراہم کی گئیں۔

مہمانوں کا کہنا تھا کہ لندن میں جس طرح مہمان نوازی کی گئی وہ ناقابل فراموش ہے، اوورسیز پاکستانیوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔

مزیدخبریں