سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہےکہ اگر ملٹری کورٹ میں عمران خان کا ٹرائل ہوا تو یہ اوپن ٹرائل ہوگا۔
ایک نیوز چینل کے شو میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ قوم کوپتہ ہونا چاہیےکہ بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی واقعات میں کیا کردار تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو افرادی قوت بانی پی ٹی آئی نے دی، سازش کے تانے بانے فیض حمید نے بنُے، 9 مئی کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کےرابطے جاری رہے۔
خواجہ آصف نے عمران خان کے اس مطالبہ پر کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل کھلی عدالت میں چلایا جائے، اپنے ردعمل میں کہا کہ کسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیر ہماری تاریخ میں نہیں ملتی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کل ثاقب نثار کو بھی فیض حمید سے متعلق وضاحت دینی پڑی۔