بنوں؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ڈاکٹر نور محمد جاں بحق

21 Aug, 2024 | 11:15 PM

سٹی 42 : بنوں جانی خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ڈاکٹر نور محمد  قتل ہوگئے ۔ 

ذرائع کے مطابق بنوں کے دورافتادہ علاقہ جانی خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر نور محمد خان قتل ہوگئے۔ 

ڈاکٹر نور محمد خان پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما تھے۔ ان کے لواحقین نے ٹارگٹ کِلنگ کا شبہ ظاہر کیا ہے۔  ان کی نماز جنازہ کل علاقہ جانی خیل میں ادا کی جائے گی ۔ 

مزیدخبریں