سٹار فٹبالر نے یوٹیوب میں آ کر کوئی گول کئے بغیر  مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

21 Aug, 2024 | 10:37 PM

سٹی42:  سٹار فٹ بالر نے یو ٹیوب میں آ کر  کوئی گول کئے بغیر یو ٹیوب کی تاریخ میں مقبولیت کا نیا باب لکھ ڈالا۔ 

پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے یو ٹیوب میں اپنا چینل بنانے سے فارغ ہو کر کافی کا ایک کپ ہی پیا ہو گا کہانکے اکاؤنٹ نے  دس لاکھ سبسکرائبر ز کا سنگِ میل عبور کر لیا۔  اتنے مختصر وقت میں دس لاکھ سبسکرائبر حاصل کر لینا یو ٹیوب مین نیا ورلڈ ریکارڈ ہے۔

رونالڈو نے یوٹیوب چینل کا نام آپ کا کرسٹیانو   UR · Cristiano رکھا ہے جس نے صرف ڈیڑھ گھنٹے میں 10لاکھ  سبسکرائبر حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ بنادیا ہے۔ یہیں پر بس نہین ہوا، اپنا چینل لانچ ہونے کے بعد صرف  3 گھنٹوں میں کرسٹیانو رونالڈو  3 ملین سے زائد سبسکرائبر حاصل کرچکے ہیں۔ ریکارڈ وقت میں سبسکرائبرز  کی یہ تعداد حاصل کرکے رونالڈو نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

اب تک  تیز ترین 10 لاکھ  سبسکرائبر حاصل کرنے کا ریکارڈ جنوبی کورین گلوکارہ جینی کِم کا تھا جنہوں نے 7 گھنٹوں میں یہ  سبسکرائبر حاصل کئے تھے۔  

کرسٹیانو رونالڈو   یو ٹیوب سے پہلے  انسٹا گرام پر  بھی فتح کے جھنڈے گاڑ چکے ہیں۔ انہیں انسٹاگرام میں سب سے زیادہ فالوورز  رکھنے والا اکاؤنٹ مانا جاتا ہے۔ 

سوشل میڈیا کی نبض پر ہاتھ رکھنے والے ایکسپرٹس پیش گوئیاں کر رہے ہیں کہ کرسٹیانو رونالڈو کا چینل یو ٹیوب کا سب سے مقبول چینل بننے جا رہا ہے۔ اب تک تو  ایک  امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (MrBeast)  311 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ دنیا بھر میں نمبر ون ہیں۔

 یوٹیوب پر اپنی  پہلی ویڈیو میں رونالڈو  نے کہا،  وہ طویل عرصے اس بارے میں سوچ رہے تھے اور آخر کار اس خیال کو حقیقت میں بدلنے کا موقع مل گیا۔

رونالڈو  ہمیشہ سے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ مضبوط تعلق قائم رکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ رونالڈو نے کہا کہ  اب  میرا یوٹیوب چینل مجھے ایسا کرنے کے لیے ایک اور بڑا پلیٹ فارم فراہم کرےگا۔ 

مزیدخبریں