شاہد سپرا: متعدد وفاقی و صوبائی محکمے لیسکو کے کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے۔ میو ہسپتال کے آئی وارڈنے دس کروڑ روپیہ بجلی کا بل اداکرناہے ۔ادائیگی نہیں کی جارہی۔
لیسکوحکام کے مطابق پی آئی اے چھبیس کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ جنرل ہسپتال سولہ کروڑ ،ٹی ایم اے راوی ٹاؤن چودہ کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ نکلا۔
ٹی ایم اے داتا گنج بخش ٹاؤن تیرہ کروڑ، میو ہسپتال کے آئی وارڈنے دس کروڑ روپےدینےہیں۔
ٹی ایم اے سمن آباد ٹاؤن نو کروڑاورٹی ایم اے شالیمار ٹاؤن بھی نو کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔لیسکوحکام کےمطابق بلوں کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے۔