بلاول بھٹو کی سربراہی میں پی پی پی پنجاب کے رہنماؤں کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر گفتگو

21 Aug, 2024 | 09:53 PM

روزینہ علی : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پنجاب کے رہنماؤں کا زرداری ہاؤس میں اجلاس ہوا ۔ 

بلاول بھٹو کو پی پی پی پنجاب کے رہنماؤں نے صوبے کی سیاسی صورت حال پر بریفنگ دی، انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بھی اپنی رائے دی ۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو  اور پی پی پی پنجاب کے رہنماؤں کے درمیان تنظیمی صورت حال پر بھی تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

اجلاس میں پی پی پی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف، جنرل سیکریٹری حسن مرتضی، سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، رانا فاروق سعید، امتیاز صفدر وڑائچ اور چوہدری منظور، مہر غلام فرید کاٹھیا، ندیم اصغر کائرہ، میاں اظہر حسین ڈار، اعجاز احمد سماں، ملک طاہر اختر، تسنیم قریشی اور سید عنایت علی شاہ شریک ہوئے ۔ اسکے علاوہ رائے شاہجہاں بھٹی، ثمینہ خالد گھرکی، نیلم جبار چوہدری، نرگس فیض ملک و دیگر بھی شریک ہوئے ۔ 

مزیدخبریں