شہباز علی : ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستانی اتھلیٹس کی جانب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، پاکستان کے محمد اختر نے ایک ہی روز میں 2 میڈلز جیت لئے۔
محمد اختر نے 10ہزار میٹر ریس میں سلور میڈل اپنے نام کیا ، محمد اختر نے 31منٹ 59 .95 سیکنڈ میں 10 ہزار میٹر کا فاصلہ طے کیا ، جبکہ 10ہزارمیٹر میں ایران کے عامر سفاری نے گولڈ میڈل جیتا ۔
محمد اختر نے5 ہزار میٹر میں براؤنز میڈل بھی اپنے نام کیا ۔
چیئرمین ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس میجرجنرل(ر)محمداکرم ساہی کی جانب سے محمداختر، ڈاکٹرشبیر کو مبارکباد دی گئی ۔ ڈاکٹرشبیرانجم وینز ویلا پاکستانی دستے کےمنیجر کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔
صدر اتھلیٹکس فیڈریشن بریگیڈیئر(ر) وجاہت حسین ساہی نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا، کہا کہ پاکستانی اتھلیٹس کی بین الاقوامی سطح پرکامیابیاں قابل فخر ہیں ۔