ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارساز حادثہ، پولیس نے ملزمہ کی مدد کرنے کی تردید کر دی 

Karsaz Accident, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی پولیس کے  چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا  ہے کہ کارساز میں سڑک پر کئی افراد کو کار تلے کچلنے والی خاتون  کی پولیس مدد نہیں کر رہی، اس  خاتون ڈرائیور نے دوغلطیاں کر رکھی تھیں۔ اس خاتون نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا لیکن  وہ خاتون کرمنل نہیں۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پولیس نے خاتون کی ضمانت نہیں ہونے دی، قانون کے مطابق اس کیس کو چلایا جارہا ہے۔ 

گزشتہ دنوں بڑے صنعتکار کی بیوی  نے کارساز کے علاقہ میں اپنی کار سے کئی موٹر سائیکل سوار افراد کو کچل دیا تھا، حادثہ کے فوراً بعد خاتون کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور  اسے موقع پر جمع ہجوم کے غصہ سے بچا کر اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

تھانے میں اس خاتون کو غیر معمولی پروٹوکول دیا گیا اور اسے ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس دوران ملزمہ کے لواحقین نے اسے ذہنی مریضہ قرار دیتے ہوئے ہسپتال میں ایڈمٹ کروا لیا تھا۔

   پولیس کی جانب سے ملزمہ کی معاونت کئے جانے کی اطلاعات پر سوشل میڈیا میں پاکستانی صارفین کی جانب سے غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہا تھا جس کے جواب میں آج کراچی پولیس کے چیف کو وضاحت کرنا پڑی۔