اویس کیانی : نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ۔
بجلی مئی اور جون کی دو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ، اس حوالے سے نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کی ایدجستمنٹ کے تحت 2 روپے 59 پیسے فی یونت مہنگی کی گئی ، جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 3 روپے 17 پیسے مہنگی کی گئی ۔ مئی کا اضافہ اکتوبر میں اورجون کا نومبر میں وصول کیا جائے گا ۔