لاہور ؛ ایمبرائیڈری اور جنرل سٹور سمیت 5 گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی

21 Aug, 2024 | 08:58 PM

شاہد سپرا : لیسکو  سب ڈویژن کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ایمبرائیڈری اور جنرل سٹور سمیت 5 گھروں میں بجلی چوری پکڑ لی ۔ 

لیسکو حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن کی ٹیموں نے شاداب کالونی میں گرینڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ایمبرائیڈری اور جنرل سٹور میں بجلی چوری پکڑی گئی، اس کے علاوہ دوران آپریشن پانچ گھروں میں بھی بجلی چوری پکڑی گئی ۔ 

ایس ای ڈیفنس چوہدری محمد حسین کی ہدایت پر آپریشن کیا گیا ۔

 ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن طاہر ستار کا کہنا ہے کہ تمام مقامات پر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری ہو رہی تھی،بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے ۔ 



مزیدخبریں