مارگلہ ہلز پر کمرشل سرگرمیاں ،سپریم کورٹ کا بڑ افیصلہ آگیا 

21 Aug, 2024 | 08:58 PM

سٹی 42: مارگلہ ہلز میں کمرشل سرگرمیاں  روکنے کا حکم،مونال، گلوریا جینز سب ریسٹورنٹس گرا دیے جائیں : سپریم کورٹ

مارگلہ ہلز میں کمرشل سرگرمیاں روکنے سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ہوگیا۔ تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ 

سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا ہے کہ 11 ستمبر سے وائلڈ لائف بورڈ مونال کا قبضہ لے۔نیشنل پارک میں موجود لامونتانا اور گلوریہ جینز کا بھی قبضہ لیا جائے۔سی ڈی اے اور پولیس کی مدد سے قبضہ لیا جائے،ریسٹورنٹس کو جانے والے راستے بیریئر لگا کر بند کئے جائیں۔وائلڈ لائف کو نقصان پہنچائے بغیر ریسٹورنٹس کی عمارات گرا دی جائیں،ریسٹورنٹس کی جگہ کو کیسے استعمال میں لانا ہے وائلڈ لائف ماہرین سے رائے لے۔ماہرین سے رائے لی جائے کیا وہاں پانی کیلئے مصنوعی جھیل بنائی جا سکتی ہے،

مزیدخبریں