قتل کے الزام میں 2 پولیس اہلکار گرفتار

21 Aug, 2024 | 07:49 PM

 عابد چوہدری : فیصل ٹاؤن سے اغواء کے بعدجان سے مارڈالےگئے نوجوان کے قتل کےالزام میں دو پولیس اہلکارگرفتار ہوگئے ۔ پولیس کوڈولفن کے ایک ڈسمس کانسٹیبل حمزہ کی بھی تلاش  ہے ۔ مقتول تینوں اہلکاروں کےہمراہ گیاتھا۔
فیصل ٹاون کا رہائشی فرخ ارشد 18 اگست کو پولیس اہلکار منظم حسین، اعجاز اورحمزہ کےہمراہ اچھرہ کیلئےگاڑی پرنکلاتھا۔مقتول نےپولیس والوں کو برکت مارکیٹ سے اپنی گاڑی میں بٹھایا ۔ پولیس اہلکارنوجوان کو شریف پلازہ اچھرہ لے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل منظم نے اچھرہ میں ایک کمرہ خفیہ طور پر کرائے پر لیا ہوا ہے۔جہاں تینوں اہلکار اورنوجوان اکثراوقات شراب نوشی کرنے جاتے تھے۔

پولیس نےان میں سے تھانہ گارڈن ٹاون میں تعینات پولیس ملازم منظم حسین اور تھانہ ٹاؤن شپ کےاعجازکو گرفتارکیاہے۔ جبکہ ڈولفن کا ڈسمس کانسٹیبل حمزہ مفرورہے۔ پولیس کےمطابق نوجوان کی موت حادثاتی ہے یا اہلکاروں نے قتل کیا اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں