فرحان اعجاز : نالہ ڈیک جنڈیالہ کے مقام سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی ہے۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق اینٹی ٹینک مائن بھارتی ساختہ اور اے ون نام سے جانی جاتی ہے ، برآمد ہونے والی اینٹی ٹینک مائن 18پاونڈ وزنی ہے ، برساتی پانی میں بہہ کر آنے والی یہ مائن انتہائی خطرناک ہے ۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے اہل علاقہ کو بتایا گیا ہے کہ نالہ ڈیک کے ارد گرد ملنے والی اینٹی ٹینک مائن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے ۔