منکی پاکس کی بڑھتی وبا، ملکی ائیرپورٹس پر حفاظتی اقدامات جاری

21 Aug, 2024 | 07:11 PM

سعید احمد سعید : منکی پاکس کی بڑھتی وبا کے باعث ملکی ائیرپورٹس پر این سی او سی کی ہدایت پر حفاظتی اقدامات جاری ہیں ۔ 

لاہور کراچی اسلام آباد پشاور سمیت تمام ائیرپورٹ مینجرز نے انتظامات شروع کردئیے ہیں ۔ 

ایرپورٹ ذرائع کے مطابق دو روز کے دوران بیرون ملک سے 140 پروازیں پاکستان آئیں، بیرون ملک سے آنے والی پروازوں سے مجموعی طور 19 ہزار 412 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ۔ دو روز میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر بیرون ملک سے 32 پروازوں کے ذریعے 6 ہزار مسافروں کی اسکریننگ ہوئی۔ بارڈر ہیلتھ سروسز نے ٹیسٹ کرنے پر رپورٹ منفی آنے پر مسافر کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ۔ مسافروں کی ایرپورٹس پر تھرمل مشین کے اسکریننگ کی جارہی ہے۔ 

مینجر لاہور ائیرپورٹ نذیر احمد خان نے تمام ائیرلائز کو دوران پرواز مسافروں اور عملے کے ماسک کے استعمال کو یقنی بنانے کی ہدایت کردی، اس کے علاوہ عملے کو بھی دوران پرواز مسلسل ہینڈ سینی ٹائزر کے استعمال کی ہدایت کی ۔ ان کا کہنا ہے کہ پروازوں کی پاکستان آمد پر ان کے سامان کو بھی ڈس انفیکٹ  لازمی کیا جائے گا ۔ منکی پاکس کے مشکوک مریض کے متعلق فوری محکمہ صحت کے عملے کو اطلاع ایس او پیز میں شامل ہے ۔ 

مزیدخبریں