ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے ضلعی حکام کے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو ہر حال میں اسلام آباد جلسہ ہوگا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کےاپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کل جلسہ ہر حال میں ہوگا. جلسے کے اجازت نامے کی تنسیخ حکومت کا فاشسٹ اقدام ہے ، ہم نہیں مانتے . انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز میں نے اور بیرسٹر گوہر نے چیف کمشنر اسلام آباد سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے جبکہ اس ملاقات میں چیف کمشنر اسلام آباد کو خدشات سے بھی آگاہ کیا تھا, چیف کمشنر نے ان سے کہا کہ وہ جلسہ منسوخ کرنے کیلئے کسی کا دباؤ قبول نہیں کریں گے ۔
عمر ایوب نے کہا کہ جلسہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے کسی کو بھی چھیننے نہیں دیں گے، جلسہ پر امن ہوگا اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے ۔
واضح رہے کہ رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 22 اگست کے جلسے کیلئے دیا گیا این او سی مسنوخ کر دیا جس کے بعد پولیس جلسے کے مقام پر پہنچ گئی ہے ۔ این او سی منسوخ کرنے کا فیصلہ چیف کمشنر کی زیر صدارت انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔