علی ساہی : صوبہ بھر میں تقرروتبادلوں پر پابندی ہے ۔جیل حکام سفارشی افسران و اہلکاروں کو عارضی تعیناتی دے کر نوازنے لگے۔ آئی جی جیل نے تمام جیلوں و دفاتر سے عارضی تعیناتیاں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے تبادلوں پر پابندی کے باوجود جیل افسران نے من پسندملازمین کو تبدیل کرنے لگے۔ جیلوں میں افسران واہلکاروں کو تبدیل کرکے عارضی تعیناتی دی جانےلگی۔
لاہور سمیت صوبہ بھر کی جیلوں میں عارضی تعیناتیوں پر آئی جی جیل نے نوٹس لیتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا۔حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات میں ہر قسم کے تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کسی بھی قسم کے تقرروتبادلے کے لیے وزیراعلی ٰپنجاب کو سمری بھجواکر منظوری لی جائے گی۔جیلوں کے عملے کی عارضی تعیناتیوں کو بھی فوری ختم کیا جائے۔
آئی جی جیل کے حکم پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوادیا ۔مراسلے میں فوری عارضی تعیناتیوں کوختم کرکے رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔