ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج فیض حمید کے دفاع میں بیان دینے والا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا جواب دے ، عطاءاللہ تارڑ

 آج فیض حمید کے دفاع میں بیان دینے والا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا جواب دے ، عطاءاللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ آج فیض حمید کے دفاع میں بیان دینے والا بانی چیئرمین پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کے کیس کا جواب دے ۔ 

عطاءاللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ فوج کے معاملات میں مداخلت ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی مسلسل کوشش ہے کہ وہ اپنے بیانات سے اس معاملہ کو متنازعہ بنائیں۔ آج فیض حمید کے دفاع میں بیان دینے والا بانی چیئرمین پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کے کیس کا جواب دے ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ایسے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ شدید پریشانی اور تذبذب کا شکار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے فیض حمید کیس کو فوج کا انٹرنل معاملہ نہ قرار دے کر ثابت کر دیا کے فیض حمید واقع ہی بانی چیئرمین کا اثاثہ تھے ، بانی چیئرمین فیض حمید کو کبھی اثاثہ، کبھی ہیرو اور کبھی زیرو کہتے ہیں جس سے لگتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر کافی پریشانی کا شکار ہیں۔ فیض حمید کیس میں بھی  یہی پتہ چلتا ہے کے بانی چیئرمین پی ٹی آئی لوگوں کو استعمال کر کے پھینکنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو محسن کشی میں مہارت حاصل ہے۔