جوہر ٹاون  میں ایل ڈی اے پلاٹ کی جعلی فائل،12 برس پرانے مقدمات کے گواہان طلب

21 Aug, 2024 | 06:27 PM

جمال الدین : جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے پلاٹ کی جعلی فائل بنانے کا 12 سال پرانےمقدمے پر اینٹی کرپشن کورٹ نے پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

اینٹی کرپشن کورٹ میں پانچ ملزمان کیخلاف جعل سازی کے مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔پراسیکیوشن کے گواہان شہادت قلمبند کرانے کیلئے پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

 اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سماعت کی ۔ملزمان پر ایل ڈی اے ریکارڈ تبدیل کرکے ایک کنال کا پلاٹ جعلی فائل پر ٹرانسفر کرانے کا الزام ہے ۔ملزمان کیخلاف 2012 میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا تھا۔

مزیدخبریں