ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5ہزار والا نوٹ بند کرنے کی تجویز، گورنر سٹیٹ بینک کا جواب آگیا

5ہزار والا نوٹ بند کرنے کی تجویز، گورنر سٹیٹ بینک کا جواب آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : 5 ہزار کے  نوٹ کو بند کرنے کی تجویز ایک بار پھر سے سامنے آئی ہے ، جس پر گورنر سٹیٹ بینک کا بھی جواب آگیا ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں  رکن کمیٹی محسن عزیز  نے تجویز پیش کی کہ پانچ ہزار روپے کا نوٹ کرپشن سمیت دیگر مسائل کی وجہ بن رہا ہے، پانچ ہزار کا نوٹ ختم ہونا چاہیے یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا تھا،  جس پر گورنر سٹیٹ بینک  نے کہا کہ پانچ ہزار روپے کے نوٹ ختم کرنے کی ابھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، اس حوالے سے پہلے بھی تجاویز آتی رہی ہیں مگر اس تجویز کو نہیں مانا گیا ،اسی لئے ابھی ہم جو نئے ڈیزائن کے نوٹ لانے جارہے ہیں اس میں بھی پانچ ہزار روپے کا نوٹ شامل ہے۔

محسن عزیز نے پھر سے کہا کہ پانچ ہزار روپے کا نوٹ اگر آپ نے بند کردیا تو یقین دلاتا ہوں مارکیٹ میں یہ نوٹ تین ہزارروپے کا فروخت ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک نے جواب دیا کہ اسکا غلط استعمال روکنا تو لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کا ہے،پلاسٹک کے نئے نوٹ لانے کیلئے کابینہ سے منظوری لی جائے ،پلاسٹک کرنسی کیلئے دیکھا جائے گا کہ اسکی عمر کیا ہے اسکی فی نوٹ لاگت کیا ہے اور سیکورٹی فیچر کس قدر پائیدار اور طویل ہیں ،ابھی ہم نے ٹیسٹ کرنا ہے اسی لئے ابتدائی طور پر ایک نوٹ پلاسٹک کرنسی میں متعارف کروانا چاہ رہے ہیں ،اگر یہ نوٹ پائدار اور اسکے سیکورٹی فیچر لانگ ٹرم ہوئے تو ہم متعارف کروائیں ورنہ یہ شائد قابل عمل نہ ہو۔