ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف علاقوں میں مزید بارشیں، سیلابی صورتحال متوقع، الرٹ جاری

مختلف علاقوں میں مزید بارشیں، سیلابی صورتحال متوقع، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : این ڈی ایم اے نے 21 تا 24اگست کے دوران خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ۔ 

این ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق بارشوں کی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے کے ساتھ ساتھ دریائے کابل کے بہاؤ میں بھی اضافہ متوقع ہے ،  بہاؤ میں اضافے کے باعث خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع ایبٹ آباد، پاراچنار، چارباغ، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، ہزارہ، میں سیلابی صورتحال متوقع ہے، اس کے علاوہ مالاکنڈ، مانسہرہ، مردان، پشاور اور صوابی میں سیلابی صورتحال متوقع ہے ۔

دوسری جانب  پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، جڑواں شہروں، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، میں بارش متوقع ہے ، جبکہ جہلم، لاہور، لیہ، میانوالی، ملتان، نارووال، رحیم یار خان، سیالکوٹ اور سرگودھا میں بارش اور مشرقی پنجاب میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ سیلاب اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،  ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے۔

 این ڈی ایم اے نے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔  سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں،  مسافراور سیاح حضرات لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں ۔