سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے سیکیورٹی واپس

21 Aug, 2024 | 05:26 PM

 سٹی 42:پنجاب حکومت نے سابق چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی 

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ سابق چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے حکومت پنجاب کی ہدایات سیکیورٹی پر تعینات نفری واپس لی گئی ہے ۔جاوید اقبال کو ٹریفک پولیس کا ایک پائلٹ ، سیکورٹی کے لیے ایک گاڑی اور چار پولیس اہلکار فراہم کیے گئے تھے ۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے فوری تمام نفری واپس منگوا کر پولیس لائنز رپورٹ کروا دی گئی 

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے پاس عہدے سے ہٹائے جانے کے باوجود سالوں سے سیکورٹی نفری فراہم کی جا رہی تھی۔

مزیدخبریں