شاہد سپرا: محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیراہتمام حضرت عزیز الدین المعروف پیر مکی رحمتہ اللہ علیہ کے آٹھ سو چونتیسویں ویں سالانہ غسل مبارک کی تقریب مزار شریف پر منعقد ہوئی۔
صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اور سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری نے مزار پر انوار کو عرق گلاب سے غسل دیا،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب خالد محمود سندھو، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن آصف اعجاز، ایڈمنسٹریٹر لاہور ویسٹ زون شاہد حمید ورک بھی ہمراہ تھے،سالانہ غسل تقریب میں صوبائی خطیب مختار احمد ندیم، منیجرسرکل ایک لاہور گلزار احمد، ڈسٹرکٹ خطیب مفتی محمد عمران حنفی و دیگر بھی موجود تھے،
سالانہ غسل تقریب میں زائرین، عقیدت مندوں اور عوا م الناس کی کثیر تعداد میں شرکت کی سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری نے صوبائی وزیر خوراک بلال یسین سمیت دیگر مہمانوں کی ستار بندی کی،
اس موقع پر صوبائی وزیر بلالیسین نے کہا کہ اولیاء کرام نے ہمیشہ مساوات کا درس دیا ہے، ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔