ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکورٹی خدشات، پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

سیکورٹی خدشات، پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ، چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس آج چیف کمشنر کی زیر صدارت ہوا، جس میں  آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد شرک ہوئے۔

اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔  آئی جی اسلام آباد نے مختلف ایونٹس ہونے کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا ۔