محمد حسن : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال ہوگی, حکمرانوں کو بتانا ہے کہ پوری قوم اور تاجر برادری ہڑتال کررہی ہے ۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پارٹی ذمیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھرپور طریقے سے مہم کو سمجھا ہے, پورے سندھ سے لوگ اپنی خوشی سے اسلام آباد پہنچے, آنے والے دنوں میں جو تحریک ہمیں چلانی ہے سندھ اس میں حصہ ڈالے گا ، سندھ کرپٹ اور لٹیرے وڈیروں سے آزاد ہوگا ۔ سیاست کا مطلب یہ بنایا ہوا ہے کہ جو سمیٹنا ہے سمیٹ لو۔ امت منشتر ہے, امریکا اور اسرائیل کی صورت میں قوتیں مسلط ہیں, حکمران قوم کا استحصال کررہے ہیں ایسے میں حق کی بات کرنا عبادت ہے, جماعت اسلامی مسلکی گروہ نہیں, جماعت اسلامی اتحاد امت کی ترجمان ہے, فرقہ پرست گروہ نہیں، دین غالب ہونے کے لیے آیا ہے مغلوب ہونے کے لیے نہیں, بد قسمتی سے آدھا حصہ جدا ہوچکا چاہتے ہیں کہ محبتوں والا پاکستان بنے ۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دیہاتوں میں دیہی اور شہروں میں شہری وڈیرا شاہی ہے, آبادیوں پر قبضہ کیا, یونٹ آفس, سیکٹر آفس بنے, بھتے لیے۔ دیہی اور شہری دونوں جگہوں کی عوام یرغمال بنے ہوئے, انہوں نے اتحاد کیا اور عوام تقسیم ہوگئے ۔ بلوچستان میں نفرتیں اور تعصب پروان چڑھتے ہیں, پھر بیرونی قوتیں مداخلت کرتی ہیں, کچے پر ڈاکوئوں کا راج ہے, اسلحہ کیسے آسکتا ہے, حکومت اور اداروں کے بغیر کیسے اسلحہ پہنچ سکتا ہے۔ کیا اداروں کا فرض نہیں بنتا کہ ایسی کالی بھیڑوں کو دیکھیں ، دنیا کو دکھانے کے لیے بلاول صاحب مندروں پر رسومات ادا کرتے ہیں ۔ کچے میں ہندو کاروباری حضرات اغوا ہوں تو بلاول صاحب کیا کرتے ہیں ۔انہو ں ںے کہا کہ بجلی , گیس مہنگی ہوتی جارہی ہے, کھانے پینے پر ٹیکس لگایا جارہا ہے ، جماعت اسلامی اسطرح کی سیاست نہیں کرتی کہ گھر بیٹھ جائیں تم جو چاہے کرتے رہو ۔ جب آپ کہتے ہیں جمہوریت ہے تو پر امن احتجاج کا حق فراہم کرنا چائیے ۔
انہوں نے کہا کہ 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال ہوگی, ہڑتال کو کامیاب بنانا آپ کا کام ہے، آپ کو گولی نہیں چلانی , کوئی توڑ پھوڑ نہیں کرنی ۔ پوری تاجر برادری بھی 28 تاریخ کو ہڑتال کررہی ہے, حکمرانوں کو بتانا ہے کہ پوری قوم اور تاجر برادری ہڑتال کررہی ہے ۔ آئی پی پیز نے خون چوسا ہوا ہے , دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ انہیں ادائیگیاں کی جارہی ہیں ۔