زاہد چودھری : میو ہسپتال میں صفائی کے عملے کی جانب سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کیا گیا ۔
میو ہسپتال میں عملہ صفائی کی ایمرجنسی سے ایڈمن بلاک تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے نجی صفائی کمپنی نے تنخواہیں نہیں دی، تنخواہ نہ ملنے سے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی نے 32 ہزار روپے تنخواہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ نجی کمپنی صرف 15 ہزار دیتی ہے وہ بھی 3 ماہ بعد ۔تنخواہوں کی ادائیگی تک ہسپتال میں صفائی نہیں کریں گے ۔