سٹی 42 : محکمہ ماحولیات نے ماحولیاتی قوانین کی بار بار خلاف ورزی پر 39 فیکٹریاں اور 2 اینٹوں کے بھٹے مسمار کردیے اور ایک ماہ میں فیکٹری مالکان کو 80 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ۔
لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات پر محکمہ ماحولیات کا ماحولیاتی آلودگی کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کریں گے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز کی نگرانی میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری ہیں ۔ 751صنعتی یونٹس کی انسپیکشن ، 424 کو نوٹسز جاری ، 30 یونٹس سیل کئےگئے ، 39مقدمات بھی درج کیے گئے ۔ 4780گاڑیوں کی چیکنگ ، 1796 گاڑیوں کو ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے گئے، 301 گاڑیوں کو بند کر دیا گیا،مجموعی طور پر 35 لاکھ روپے کے جرمانے وصول کئے گئے ۔