شاہین عتیق :جوتے ناقص کوالٹی کے دینے اور چکر لگوانے کے باوجود تبدیل نہ کرنے پرڈی ایچ اے کی خاتون نے صارف عدالت میں فٹ ویئرشوز کمپنی گلبرگ کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔
ڈی ا یچ اے کی شبانہ بی بی نے صارف عدالت میں فٹ ویئر شوز کمپنی گلبرگ کیخلاف 3لاکھ 75ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جس میں مؤقف اختیار کیا کہ فٹ ویئر شوز کمپنی سے 799 روپے کے جوتے خریدے ۔تین دن میں جوتے ٹوٹ گئے۔فوری متعلقہ شاپ سے رابطہ کیا مگر چکر لگانے کے باوجو شوز تبدیل نہ کیے گئے۔
عدالت نے خاتون کے وکیل کو ابتدائی بحث کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 14ستمبر تک ملتوی کردی