آج بزرگ شہریوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

21 Aug, 2024 | 04:09 PM

سٹی 42 :  بزرگ شہریوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔ 

اقوامِ متحدہ  نے 14 دسمبر 1990 کو ہر سال یکم اکتوبر کو ''معمر افراد کا عالمی دن ''منا نے کا اعلان کیا تھا ۔ بزرگ شہری معاشی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، بہت سے بزرگ شہری اولڈ ایج ہومز میں پناہ گزین ہیں ۔ 

 اے ڈی اولڈ ہوم کے مطابق اولڈ ایج ہومز میں بزرگ افراد کا اپنوں سے بڑھ کر خیال رکھا جاتا ہے، یہ وہ بزرگ افراد ہیں جن کی شفقت کو ان کے اپنے ہی ٹھکرا دیتے ہیں۔

 محنتی بزرگ اس عمر میں بھی امید لگائے بیٹھے ہیں کے ایوان میں بیٹھے حکمران ان کے فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

 پاکستان کا ہر شہری بزرگوں کے عالمی دن پر اپنی زندگی پاکستان کی بہتری کیلئے وقف کردینے والے ان بزرگوں کو سلام پیش کرتا ہے۔

 

مزیدخبریں