رواں سال حوالہ ہنڈی،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 79 ملزمان گرفتار

21 Aug, 2024 | 04:02 PM

عرفان ملک : ایف آئی اے لاہور زون نے رواں سال حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 79 ملزمان گرفتار کیے ۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ 

لاہور زون نے رواں سال حوالہ ہنڈی ،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کیخلاف 54 چھاپہ مار کاروائیاں کیں، چھاپوں کے نتیجے میں ایف آئی اے لاہور زون نے 55 مقدمات درج کئے۔ ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 79 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان بغیر لائسنس حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے ۔ 

رواں سال لاہور زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان سے 54445 ڈالر برآمد کئے ، لاہور زون نے 1 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی، برآمد کی گئی کرنسی میں 10 کروڑ 70 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل ہیں ۔ 

مزیدخبریں