میو ہسپتال کے کالج آف آپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز  میں شجرکاری کاآغاز

21 Aug, 2024 | 04:01 PM

سٹی 42:  کالج آف آپتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز (COAVS)، میو ہسپتال لاہور میں 21 اگست 2024 کو شجرکاری مہم کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس مہم کا مقصد ہسپتال کے ماحول کو بہتر بنا کر مریضوں، عملے اور طلبہ کے لیے ایک صحت مند اور سرسبز فضا فراہم کرنا ہے۔

 پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر محمد معین، پرنسپل، کالج اینڈ پرووائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر محمد عمران، رجسٹرار یونیورسٹی، پروفیسر ہارون حامد، کنٹرول ایگزیمینیشن، پروفیسراحسن نعمان،چیف ایگزیکٹو آفیسر، میو ہسپتال لاہور، پروفیسرفیصل مسعود، چیف آپریٹنگ آفیسر، میو ہسپتال لاہور، پروفیسر ابرار اشرف، ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن، پروفیسرعلی ہاشمی، ٹریرر یونیورسٹی، سوشل فاریسٹر انصر بیگ، اسسٹنٹ سوشل فارسٹر نجم الثاقب کے ساتھ کالج کے عملے نے تقریب میں اپنے نام پودے لگائے۔

 پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلرکا کہنا تھا کہ ہم سب عملے کا شکرگزار ہیں جنہوں نے  شجرکاری مہم کو بامقصد اور موثر بنایا۔

مزیدخبریں